آية :
1
إِذَا زُلۡزِلَتِ ٱلۡأَرۡضُ زِلۡزَالَهَا
جب زمین پوری طرح جھنجھوڑ دی جائے گی.(1)
آية :
2
وَأَخۡرَجَتِ ٱلۡأَرۡضُ أَثۡقَالَهَا
اور اپنے بوجھ باہر نکال پھینکے گی.(1)
آية :
3
وَقَالَ ٱلۡإِنسَٰنُ مَا لَهَا
انسان کہنے لگے گا کہ اسے کیا ہوگیا؟(1)
آية :
4
يَوۡمَئِذٖ تُحَدِّثُ أَخۡبَارَهَا
اس دن زمین اپنی سب خبریں بیان کردے گی.(1)
آية :
5
بِأَنَّ رَبَّكَ أَوۡحَىٰ لَهَا
اس لئے کہ تیرے رب نے اسے حکم دیا ہوگا.(1)
آية :
6
يَوۡمَئِذٖ يَصۡدُرُ ٱلنَّاسُ أَشۡتَاتٗا لِّيُرَوۡاْ أَعۡمَٰلَهُمۡ
اس روز لوگ مختلف جماعتیں ہو کر (واپس) لوٹیں(1) گے تاکہ انہیں ان کے اعمال دکھا دیئے جائیں.(2)
آية :
7
فَمَن يَعۡمَلۡ مِثۡقَالَ ذَرَّةٍ خَيۡرٗا يَرَهُۥ
پس جس نے ذره برابر نیکی کی ہوگی وه اسے دیکھ لے گا.(1)
آية :
8
وَمَن يَعۡمَلۡ مِثۡقَالَ ذَرَّةٖ شَرّٗا يَرَهُۥ
اور جس نے ذره برابر برائی کی ہوگی وه اسے دیکھ لے گا.(1)