آية :
1
ٱقۡرَأۡ بِٱسۡمِ رَبِّكَ ٱلَّذِي خَلَقَ
پڑھ اپنے رب کے نام سے جس نے پیدا کیا.(1)
آية :
2
خَلَقَ ٱلۡإِنسَٰنَ مِنۡ عَلَقٍ
جس نے انسان کو خون کے لوتھڑے سے پیدا کیا.(1)
آية :
3
ٱقۡرَأۡ وَرَبُّكَ ٱلۡأَكۡرَمُ
تو پڑھتا ره تیرا رب بڑے کرم واﻻ ہے.(1)
آية :
4
ٱلَّذِي عَلَّمَ بِٱلۡقَلَمِ
جس نے قلم کے ذریعے (علم) سکھایا.(1)
آية :
5
عَلَّمَ ٱلۡإِنسَٰنَ مَا لَمۡ يَعۡلَمۡ
جس نے انسان کو وه سکھایا جسے وه نہیں جانتا تھا.
آية :
6
كَلَّآ إِنَّ ٱلۡإِنسَٰنَ لَيَطۡغَىٰٓ
سچ مچ انسان تو آپے سے باہر ہو جاتا ہے.
آية :
7
أَن رَّءَاهُ ٱسۡتَغۡنَىٰٓ
اس لئے کہ وه اپنے آپ کو بے پروا (یا تونگر) سمجھتا ہے.
آية :
8
إِنَّ إِلَىٰ رَبِّكَ ٱلرُّجۡعَىٰٓ
یقیناً لوٹنا تیرے رب کی طرف ہے.
آية :
9
أَرَءَيۡتَ ٱلَّذِي يَنۡهَىٰ
(بھلا) اسے بھی تو نے دیکھا جو بندے کو روکتا ہے.
آية :
10
عَبۡدًا إِذَا صَلَّىٰٓ
جبکہ وه بنده نماز ادا کرتا ہے.(1)
آية :
11
أَرَءَيۡتَ إِن كَانَ عَلَى ٱلۡهُدَىٰٓ
بھلا بتلا تو اگر وه ہدایت پر ہو.(1)
آية :
12
أَوۡ أَمَرَ بِٱلتَّقۡوَىٰٓ
یا پرہیز گاری کا حکم دیتا ہو.(1)
آية :
13
أَرَءَيۡتَ إِن كَذَّبَ وَتَوَلَّىٰٓ
بھلا دیکھو تو اگر یہ جھٹلاتا ہو اور منھ پھیرتا ہو تو.(1)
آية :
14
أَلَمۡ يَعۡلَم بِأَنَّ ٱللَّهَ يَرَىٰ
کیا اس نے نہیں جانا کہ اللہ تعالیٰ اسے خوب دیکھ رہا ہے.(1)
آية :
15
كَلَّا لَئِن لَّمۡ يَنتَهِ لَنَسۡفَعَۢا بِٱلنَّاصِيَةِ
یقیناً اگر یہ باز نہ رہا تو ہم اس کی پیشانی کے بال پکڑ کر گھسیٹیں گے.(1)
آية :
16
نَاصِيَةٖ كَٰذِبَةٍ خَاطِئَةٖ
ایسی پیشانی جو جھوٹی خطا کار ہے.(1)
آية :
17
فَلۡيَدۡعُ نَادِيَهُۥ
یہ اپنی مجلس والوں کو بلالے.
آية :
18
سَنَدۡعُ ٱلزَّبَانِيَةَ
ہم بھی (دوزخ کے) پیادوں کو بلالیں گے.(1)
آية :
19
كَلَّا لَا تُطِعۡهُ وَٱسۡجُدۡۤ وَٱقۡتَرِب۩
خبردار! اس کا کہنا ہرگز نہ ماننا اور سجده کر اور قریب ہو جا.(1)